1 نومبر، 2022، 3:00 PM

ایرانی صدر کی آرمینیا کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس؛

قفقاز کا خطہ ایران کی تاریخ اور تہذیب کا حصہ ہے، یہاں کی سلامتی اور امن ایران کے لیے انتہائی اہم ہے

قفقاز کا خطہ ایران کی تاریخ اور تہذیب کا حصہ ہے، یہاں کی سلامتی اور امن ایران کے لیے انتہائی اہم ہے

ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے آرمینیا کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قفقاز کا خطہ ایران کی تاریخ، تہذیب اور ثقافت کا حصہ ہے اور ہم اس خطے میں ہونے والی پیش رفت اور حالات کے بارے میں حساس ہیں لہذا قفقاز کے علاقے میں ترقی، سلامتی اور امن ایران کے لیے بہت اہم ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے آرمینیا کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قفقاز کا خطہ ایران کی تاریخ، تہذیب اور ثقافت کا حصہ ہے اور ہم اس خطے میں ہونے والی پیش رفت اور حالات کے بارے میں حساس ہیں لہذا قفقاز کے علاقے میں ترقی، سلامتی اور امن ایران کے لیے بہت اہم ہے۔

ایران کے صدر نے کہا کہ بلاشبہ آرمینیا کے وزیر اعظم کا اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ دونوں ممالک کی ترقی میں ایک اہم موڑ ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمسائیگی کی پالیسی ایرانی حکومت کی پالیسیوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران اور آرمینیا کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سیکورٹی تعلقات کے فروغ کے لیے اس طرح کے دو طرفہ اجلاسوں کا انعقاد ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حالیہ مہینوں میں ایران اور آرمینیا کے درمیان تجارتی تعلقات میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد تجارتی تعلقات کو تین ارب ڈالر تک بڑھانا ہے جو دونوں ممالک کی مرضی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

آیت اللہ رئیسی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات یقینی طور پر خطے اور دنیا میں بہتر تعلقات کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی مسائل کو علاقائی کرداروں کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے جبکہ خطے میں غیر ملکیوں کی کسی بھی قسم کی مداخلت مسئلے کو حل کرنے کے بجائے مزید مسائل پیدا کرے گی۔

صدر رئیسی نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ آرمینیا کے وزیر اعظم اور ان کے ہمراہ اعلیٰ سیاسی اور اقتصادی وفد کے دورے کے دوران تہران اور ایریوان کے معاہدوں کو عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے تاکہ اس طرح دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا جاسکے۔

News ID 1912919

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha