21 اکتوبر، 2022، 12:19 PM

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی منظوری دے دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز سے نقل کیاہےکہ پاکستان کے لیے فنڈز کی منظوری بجٹ سپورٹ لون کے طور پر دی گئی ہے۔ اے ڈی بی کے قرضے کی منظوری سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور بونڈ مارکیٹ میں بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ بینک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے آگاہ ذرائع کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک 21 اکتوبرکو ڈیڑھ ارب ڈالر کا قرضہ منظور کرے گا، جس کے بعد ہنگامی معاونت کے طور پر 40سے 50 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دی جائے گی۔ اس طرح اے ڈی بی دسمبر کے اختتام سے قبل 2 ارب ڈالر کے قرضوں کی منظوری دے گا۔

ان قرضوں کی وجہ سے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا ساتھ ہی روپے کو مستحکم کرنے کے لیے حکومتی اقدامات کو بھی مزید مضبوطی ملے گا۔

News ID 1912736

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha