30 اگست، 2022، 8:50 PM

مقتدی صدر کا عملی اقدام شجاعانہ اور قابل تمجید ہے، سربراہ الفتح الائنس

مقتدی صدر کا عملی اقدام شجاعانہ اور قابل تمجید ہے، سربراہ الفتح الائنس

عراق کے الفتح الائنس کے سربراہ نے تمام قومی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ فتنے کی آگ بجھانے اور ملک کو سیاسی بند گلی سے نکالنے کے لئے تعاون کریں۔ 

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے الفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے الصدر اسٹریم کے سربراہ مقتدی صدر کی پریس بریفنگ کے متعلق اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ مقتدی صدر نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں اپنے حامیوں سے بغداد کے گرین زون کو خالی کرنے اور فسادات ختم کرنے مطالبہ کیا تھا۔ العامری نے اس بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلح جھڑپوں کے خاتمے کے لئے سید مقتدی صدر کا عملی اقدام شجاعانہ اور قابل تمجید و قدر دانی ہے۔ 

العامری نے مزید کہا کہ یہ عملی اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا جب دشمن قوتوں نے بھائی بھائی کے درمیان جنگ و جدل پھیلانے پر سرمایہ کاری کی ہوئی تھی اور قوت کے ساتھ اس کی شقوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہم سب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خون خرابے اور فتنے کی روک تھام کے لئے سید مقتدی صدر  کے راستے پر چلیں اور ان کے جیسے قدم اٹھائیں۔

الفتح الائنس کے سربراہ نے اپنے بیان کے آخر می کہا کہ ہم تمام قومی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ فتنے کے اثرات مٹانے اور سیاسی بند گلی سے نکلنے کی طرف بڑھنے کے لئے آپس میں تعاون کریں جبکہ اس فتنے اور سیاسی بندش کا خمیازہ عراق کی عظیم اور صابر عوام بھرتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ آج صبح مقتدی صدر نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے عراقی عوام سے معافی مانگتے ہوئے سیاست سے کنارہ کشی پر دوبارہ زور دیا تھا۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے مطالبہ کیا تھا کہ بغداد کا گرین زون خالی کردیں اور فسادات کو خاتمہ دے دیں۔

News ID 1912205

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha