مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی میڈیا سے نقل کیاہےکہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے الثمامہ ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے والا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے ایوی ایشن انویسٹی گیشن بیورو کا کہنا ہےکہ تباہ ہونے والا طیارہ تربیتی مشن پر تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے نے الثمامہ ایئر پورٹ سے صبح ساڑھے چھ بجے اڑان بھری، یہ ایک تربیتی پرواز تھی جس کو سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا ٹرینی پائلٹ اڑا رہا تھا۔ اڑان بھرنے کے پانچ منٹ بعد ہی پائلٹ کی جانب سے مے ڈے کی کال دی گئی اور اس کے بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
اکیڈمی کی جانب سے فوری طور پر حادثے کی جگہ ایک سرچ ٹیم بھیجی گئی جس کو ایئر پورٹ سے پانچ کلومیٹر دور طیارے کا ملبہ ملا۔ جس ایئر پورٹ سے طیارے نے اڑان بھری تھی وہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے 29 کلومیٹر دور ہے۔
آپ کا تبصرہ