مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کے چالیسویں یوم تأسیس کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: مسئلہ واضح ہے، ہم بغیر کسی کمی بیشی کے پیٹرول اور اپنے مکمل حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئی کابینہ کی تشکیل ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے اور اگر حکومت تشکیل دی جائے تو ارکان پارلمنٹ حکومت سے مختلف مسائل کے متعلق وضاحت طلب کرسکتے ہیں تاہم اگر حکومت تشکیل نہ دی گئی تو پارلمنٹ میں کسی کو بھی دوسرے فریق کے مواخذے کا حق نہیں ہے۔
شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ آج کل ہمارے حالات غیر معمولی ہیں اور کمترین شرائط پر حکومت تشکیل دینی ہوگی۔ اگرچہ شرائط کی پیچیدگی بعض فریقوں کے نفع میں ہیں تاہم حکومت کی تشکیل ناگزیر ہے۔
حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ ہمیں آخری لمحے تک کوشش کرنا ہوگی اور ہم جانتے ہیں کہ امریکہ اور اس کے اتحادی لبنان میں حکومت کے تشکیل نہیں چاہتے اور ہمارے ملک کو امن کی طرف گامزن نہیں دیکھنا چاہتے لیکن ہمیں ملک کے اندر جرأتمندانہ اقدام اٹھانا ہوں گے تاکہ ملک حکومت کے بغیر نہ چلے۔
آپ کا تبصرہ