مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کے اعلی سطحی وفد نے مر کزی وائس چیئر مین شاہ محمود قر یشی کی قیادت میں لاہور کے ضمنی انتخابات میں اسلامی تحریک پاکستان سے حمایت کے حصول کے لئے مر کزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی سے ملاقات کی وفد میں ڈاکٹر یاسمین راشد،حماد اظہر اور عند لیب عباس شامل تھی جبکہ اس اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے علامہ حافظ کاظم رضا نقوی،قاسم علی قاسمی،سید حسن شاہ ترمذی،و دیگر رہنماء موجود تھے پی ٹی آئی وفد کے سر براہ شاہ محمود قر یشی نے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے اسلامی تحر یک پاکستان کو اپنے امیدواروں کی حمایت کا پیغام پہنچایا جس پر اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے علامہ شبیر حسن میثمی نے ان کا پیغام قائد ملت جعفر یہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کو پہنچانے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں حتمی فیصلہ قائد ملت جعفر یہ پاکستان کی ہدایت پر مشاورت کے بعد کیا جائے گا.
اس تفصیلی ملاقات میں دونوں تنظیموں کے رہنماوں نے ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا اور عوامی مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ