مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طالبان حکومت کے ترجمان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ افغانستان میں بدھ کے روز زلزلے سے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 3500 سے زیادہ ہو گئی ہے، کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں افغان عوام کی مدد کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں تک رسائی بہت مشکل ہے اور اس کے لئے ہمیں خصوصی آلات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے امداد کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے وہ صرف ایک وعدہ تھا اور ابھی تک ان وعدوں پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔
یاد رہے کہ بدھ کی صبح جنوب مشرقی افغانستان کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے پکتیکا اور خوست صوبوں میں زیادہ جانی نقصان ہوا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ زلزلے کے بعد طالبان رہنما ملا ھبت اللہ نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے افغان زلزلہ متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔
آپ کا تبصرہ