امریکہ میں نائٹ کلب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ، 4 زخمی

امریکی ریاست انڈیانا کے شہر گیری کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست انڈیانا کے شہر گیری کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں 34 سالہ شخص اور 26 سالہ خاتون گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔ جنہیں اسپتال لایا گیا تاہم وہ دم توڑ گئے۔

دیگر 4 زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ تین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

فوری طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے لیکن کسی ملزم کو حراست میں نہیں لیا گیا۔

پچھلے مہینے ایک 18 سالہ لڑکے نے ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کرکے 19 طلبہ اور دو اساتذہ کو قتل کردیا تھا۔

امریکہ کے اسکولوں اور نائٹ کلبز میں فائرنگ معمول بن گئی ہے۔

News Code 1911190

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =