بھارت میں شدید گرمی سے پرندے آسمان سے گرنے لگے

بھارت میں شدید گرمی کے باعث پیا سے پرندے آسمان سے گرنے لگے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بھارت میں شدید گرمی کے باعث پیا سے پرندے آسمان سے گرنے لگے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کے مختلف علاقے گرمی کی شدید لہرکی لپیٹ میں ہیں۔بھارتی ریاست گجرات میں روزانہ پانی کی کمی کے باعث آسمان سے گرنے والے درجنوں پرندے اٹھائے جارہے ہیں۔امدادی کارکنوں کے مطابق شدید گرمی سے متاثرہونے والوں پرندوں میں کبوتر، چیلیں اورطوطے شامل ہیں۔ گرمی کی لہر سے پانی کے وسائل خشک ہورہے ہیں جو نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے لئے بھی خطرے کا باعث ہے۔حکام نے عوام سے پرندوں کے لئے کھلے مقامات پرپانی رکھنے کی اپیل کی ہے۔

News Code 1910817

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha