5 دسمبر، 2022، 11:43 AM

بھارتی صوبہ گجرات میں 93 سیٹوں کے لئے ووٹنگ شروع

بھارتی صوبہ گجرات میں 93 سیٹوں کے لئے ووٹنگ شروع

گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے آج 93 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ شروع ہو گئی ہے

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاکہ بھارتی صوبہ گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے آج 93 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ شروع ہو گئی ہے اور صبح سے ہی کئی بوتھوں پر قطاریں نظر آ رہی ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی، ایت شاہ اور گجرات کے کئی بزرگ رہنما آج اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔ پی ایم مودی احمد آباد کے رانیپ میں نشان اسکول میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

گجرات مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی آبائی ریاست بھی ہے اس لئے وہ بھی آج ووٹ کریں گے۔گجرات میں آخری مرحلے میں ووٹ ڈالنے والے دیگر نمایاں ناموں میں اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، اشودان گڑھوی، گجرات کانگریس کے صدر جگدیش ٹھاکر اور کرکٹرز عرفان پٹھان، ہاردک پانڈیا اور کرونل پانڈیا شامل ہیں۔ کانگریس لیڈر اور ایم پی شکتی سنگھ گوہل اور سابق وزیر اعلیٰ شنکر سنگھ واگھیلا بھی آج اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

News ID 1913508

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha