30 دسمبر، 2022، 11:13 AM

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ انتقال کر گئیں

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ انتقال کر گئیں

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی 100 برس کی عمر میں چل بسیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ ہیرابین مودی گجرات کی ایک کارڈیولوجی اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ گئی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج پیش کیا۔

نریندر مودی نے کہا کہ ان کی ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد رہتی ہے کہ ذہانت سے کام لو اور زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزارو۔

News ID 1913910

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha