29 دسمبر، 2022، 3:37 PM

بھارتی وزیراعظم کی ہسپتال میں والدہ کی عیادت

بھارتی وزیراعظم کی ہسپتال میں والدہ کی عیادت

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعظم مودی احمد آباد روانہ ہوئے اور اسپتال پہنچ کر والدہ کی عیادت کی۔ وزیر اعظم مودی سخت سیکورٹی کے درمیان اسپتال پہنچے۔ دریں اثنا، ڈاکٹروں کی ٹیم نے بتایا ہے کہ پی ایم مودی کی ماں ہیرا بین کی حالت مستحکم ہے اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی کو طبیعت بگڑنے کے فوراً بعد 'یو این مہتا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ریسرچ سینٹر' میں داخل کرایا گیا۔ اسپتال میں داخل ہونے کے کچھ دیر بعد اسپتال کی جانب سے ہیلتھ بلیٹن جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ سو سالہ ہیرا بین مودی کی حالت مستحکم ہے۔

دوسری جانب بھارتی عوام اور لیڈروں نے بھی وزیر اعظم مودی کی والدہ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی اس سلسلہ میں ٹویٹ کیا۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ’’ماں اور بیٹے کے درمیان محبت لازوال اور انمول ہوتا ہے۔ مودی جی، اس مشکل وقت میں میری محبت اور حمایت آپ کے ساتھ ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ کی والدہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔‘‘

News ID 1913897

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha