بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ ایوانِ صدر اسلام آباد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان کے صدر عارف علوی نے حلف لیا۔ صدر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر بلاول بھٹو سے حلف برداری کے بعد مصافحہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب میں صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین آصف علی زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری موجود تھے۔

تقریب حلف برداری میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، نوید قمر، شیری رحمٰن، خورشید شاہ، وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر اور سلیم مانڈوی نے بھی شرکت کی۔

بلاول بھٹو کی حلف برداری کی تقریب میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بہن محترمہ صنم بھٹو نے بھی خصوصی شرکت کی۔

News Code 1910654

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =