کشمیرمیں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا ’چیتا‘ ہیلی کاپٹربھارت کے زیر انتظام کشمیرکے علاقے گوریز میں کنٹرول لائن کے قریب گرکرتباہ ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا ’چیتا‘ ہیلی کاپٹربھارت کے زیر انتظام  کشمیرکے علاقے گوریز میں کنٹرول لائن کے قریب گرکرتباہ ہوگیا۔ بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرمیں سوار افراد کی تلاش کے لئے ریسیکیو ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ چکیں ہیں۔ ہیلی کاپٹرمیں سوار افراد کی تعداد اورپائلٹ کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ ہیلی کاپٹرکے گرنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

News Code 1910123

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =