امریکہ نے واشنگٹن میں افغان سفارت خانہ بند کردیا

امریکہ نے واشنگٹن میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے واشنگٹن میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی حکومت نے افغان سفارت کاروں کوواشنگٹن میں افغانستان کا سفارت خانہ بند کرنے کے فیصلے سے مطلع کردیا ہے۔ لاس اینجلس اورنیویارک میں افغان قونصلیٹ مشنز بھی بند کردئیے جائیں گے۔

امریکی حکومت نے افغان سفارت کاروں کودیا جانے والا استثنیٰ بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی حکومت کے فیصلوں سے متعلق میمو رواں ہفتے کے آغازپرافغان سفارتکاروں کوبھیجا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار کا کہنا ہےکہ افغان مشن یا اس کے اہلکاروں کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے تاہم سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں افغان سفارتخانہ اورنیویارک اورلاس اینجلیس میں افغان مشنز بند کئے جائیں گے۔

طالبان نے اگست میں افغانستان میں اقتدارسنبھالا تھا تاہم طالبان حکومت کواب تک امریکہ اور پاکستان  سمیت دنیا کے کسی ملک نے تسلیم نہیں کیا ہے۔ طالبان کو اقتدار تک پنہچآنے میں بھی امریکہ اور پاکستان کا اہم کردار تھا۔

News Code 1909651

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =