25 اگست، 2026، 11:07 PM

خطے کے ممالک میں امریکی سفارت کاروں کی بازگشت

خطے کے ممالک میں امریکی سفارت کاروں کی بازگشت

نیویارک ٹائمز نے امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے مشرق وسطی میں امریکی سفارت کاروں کی واپسی کی تیاریوں کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے مطابق رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے دوران مشرق وسطی میں امریکی سفارت خانے خالی کروائے جانے کے بعد اب امریکہ اپنے سفارت کاروں کو دوبارہ خطے میں بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے منگل کے روز امریکی محکمۂ خارجہ کی ایک داخلی دستاویز کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ محکمۂ خارجہ ان سفارت خانوں میں سفارتی عملے کو واپس بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے جنہیں ایران کے ساتھ جنگ سے قبل اور جنگ کے دوران خالی کروا لیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی فارن سروس کے اہلکاروں کی واپسی اور خطے میں امریکی سفارتی مشنز کے لیے نافذ ہنگامی اقدامات میں کمی کا عمل رواں ہفتے ہی شروع ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ زیادہ عملہ اسرائیل، لبنان، سعودی عرب، قطر، اردن، عمان، عراق اور کویت میں امریکی سفارتی مشنز میں واپس بھیجے جانے کی توقع ہے۔

News ID 1940872

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha