مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسکاٹ بسنت نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں ’’آپریشن نارمنڈی (D-Day)‘‘ کی طرح فیصلہ کن اور تباہ کن ثابت ہوں گی۔ تاہم گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں جب ایک صحافی نے ان کے اس دعوے کے کھوکھلے پن سے متعلق سوال کیا تو وہ گھبراہٹ میں بولے: کیا میں عالمی معیشت کو تباہ کرنا چاہتا ہوں؟!
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے بسنت کی اس واضح پسپائی اور متضاد بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے ایکس پر لکھا ہے کہ یہ پروگرام بالکل بھی آپریشن نارمنڈی جیسا نہیں تھا؛ بلکہ یہ کسی نائٹ کلب میں ہونے والا ایک مضحکہ خیز اسٹینڈ اَپ شو تھا، جہاں تم اپنے ہی مزاحیہ مکالمے بھی بھول گئے۔
آپ کا تبصرہ