21 جنوری، 2022، 12:16 PM

سعودی عرب کا یمن کے صوبہ صعدہ کی جیل پر حملہ/ 150 افراد ہلاک و زخمی

سعودی عرب کا یمن کے صوبہ صعدہ کی جیل پر حملہ/ 150 افراد ہلاک و زخمی

یمن کے نہتے عربوں پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، یمن کے صوبہ صعدہ کی جیل پر سعودی عرب کے تازہ فضائی حملے میں 150 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے نہتے عربوں پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، یمن کے صوبہ صعدہ کی جیل پر سعودی عرب کے تازہ فضائی حملے میں 150 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ صعدہ کی جیل پر سعودی عرب کے فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں میں بعض غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمن کے مختلف شہروں پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور سعودی عرب یمن کی شہری آبادی کو اپنی بربریت اور جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے۔ یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یمنی شہریوں کے خلاف ہولناک جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے اگر دفاعی کارروائی میں چند میزائل یا ڈرونز سعودی عرب پر داغے جاتے ہیں تو دنیا کی چیخیں نکل جاتی ہے جبکہ عالمی برادری یمن کے نہتے عوام  پر سعودی عرب کے مجرمانہ و بہیمانہ حملوں اور ہولناک جنگی جرائم جیسی کارروائیوں پر خاموش تماشائي بنی ہوئی ہے۔

News Code 1909575

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha