اٹلی میں جی 20 ممالک کے سربراہان کے اجلاس کا آغاز

اٹلی میں جی-20 ممالک کے سربراہان کے اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے جس میں 18 ممالک کے سربراہان شریک ہیں جب کہ روس اور چین کے سربراہان کسی وجہ سے روم نہ پہنچنے کے باعث آن لائن شرکت کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں جی-20 ممالک کے سربراہان کے اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے جس میں 18 ممالک کے سربراہان شریک ہیں جب کہ روس اور چین کے سربراہان کسی وجہ سے روم نہ پہنچنے کے باعث آن لائن شرکت کر رہے ہیں۔

دو روز تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں عالمی معیشت کی بحالی، موسمیاتی تبدیلی، کورونا ویکسین، سپلائی چین اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جیسے دنیا کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کئی عالمی رہنما الگ الگ ملاقاتيں بھی کر رہے ہيں جب کہ ايک روز قبل جمعے کو بھی رکن ممالک کے وزرائے خزانہ اور وزرائے صحت نے بھی ملاقاتیں کی تھیں اور کئی اہم فيصلے کيے گئے تھے۔

واضح رہے کہ جی 20 میں یورپی یونین سمیت 19 ممالک شامل ہیں جن میں امریکہ، برطانیہ، روس، چین، سعودی عرب، ترکی، ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، ، کینیڈا،  فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، جنوبی افریقا اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

News Code 1908683

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =