8 اکتوبر، 2021، 10:24 AM

ایرانی وزیر خارجہ کی سید حسن نصر اللہ سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ کی سید حسن نصر اللہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دورہ لبنان کے دوران حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دورہ لبنان کے دوران حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی صورتحال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل لبنان کے صدر میشل عون ، لبنان کے وزير اعظم نجیب میقاتی اور لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے بھی دو طرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

News Code 1908442

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha