31 اگست، 2021، 10:03 AM

طالبان کا افغانستان کی مکمل آزادی حاصل کرنے کا اعلان

طالبان کا افغانستان کی مکمل آزادی حاصل کرنے کا اعلان

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ افغانستان نے مکمل آزادی حاصل کرلی ہے اور میں تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ افغانستان نے مکمل آزادی حاصل کرلی ہے اور میں تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امریکی فوج کے افغانستان سے مکمل انخلا کے بعد طالبان ترجمان سہیل شاہین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان سےآخری امریکی فوجی بھی نکل گیا ہے۔

طالبان کے ترجمان نے کہا کہ یہ فتح ہم سب کی ہے، طالبان امریکہ کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان سے 20 سال بعد امریکہ کا قبضہ ختم ہوگیا، امریکہ نے افغانستان سے فوجی انخلاء مکمل ہونے کی تصدیق کردی، امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل میکنزی نے بھی افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا مکمل ہونے کی تصدیق کی ہے۔اس موقع پر طالبان نے کابل ایئرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہےاور پورے افغانستان پر کنٹرول کی خوشی میں طالبان نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کو افغانستان سے ذلت آمیز طریقہ سے نکلنا پڑا اور اس کے انخلاء پر اس کے اتحادیوں نے بھی اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔

News ID 1907990

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha