6 جون، 2021، 11:05 AM

برکینافاسو میں دہشت گردوں کے حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک

برکینافاسو میں دہشت گردوں  کے حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک

افریقی ملک برکینافاسو میں دہشت گردوں نے ایک گاؤں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  افریقی ملک برکینافاسو میں دہشت گردوں نے ایک گاؤں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں  100 سے زائد  افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق مغربی افریقہ کے ملک برکینا فاسو میں مسلح دہشت گردوں نے ایک گاؤں پر حملہ کر کے سو سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

دہشت گردوں  نے مقامی وقت کے مطابق رات 2 بجے سولہان کے ایک چھوٹے گاؤں میں گھس  کر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ دہشت گرد حملہ آوروں نے گاؤں کے درجنوں گھروں کو آگ لگا کر خاکستر کردیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

News ID 1906807

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha