کویت میں غیر ملکی مسافروں کے داخلے پر پابندی میں مزید توسیع

کویتی حکومت کی جانب سے غیر ملکی مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے عرب نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ کویتی حکومت کی جانب سے غیر ملکی مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔ اطلاعات کےمطابق کویت میں شہری ہوا بازی کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ملک میں غیر کویتیوں کے داخلے پر پابندی میں تا حکم ثانی توسیع کر دی گئی ہے تاہم طبی عملے اور سفارت کاروں کو اس فیصلے سے استثنا حاصل ہوگا۔

کویتی سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ پابندی ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے پیش نظر لگائی جارہی ہے جو آئندہ اعلان تک جاری رہے گی ۔

اعلان میں مزید کہا گیا کہ کویتی مسافروں کو ملک میں داخل ہونے کے بعد 14 دن کے لیے قرنطینہ میں جانا ہوگا اور اس کے لیے ان کو ایک ہفتہ حکومت کی جانب سے منظور شدہ ہوٹل اور دوسرا ہفتہ گھر میں پورا کرنا لازمی ہوگا۔

News Code 1905367

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =