یورپی ممالک نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا/ اگر وہ اپنے وعدوں پر عمل کریں گے ہم بھی واپس آجائیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں یورپی ممالک کی طرف سے عمل نہ کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپی ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل کریں گے تو ایران بھی اپنے وعدوں کی طرف لوٹ آئيں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں یورپی ممالک کی طرف سے عمل نہ کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپی ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل کریں گے تو ایران بھی اپنے وعدوں کی طرف لوٹ آئيں گے۔

صدر روحانی نے کہا کہ ہم نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل کیا لیکن یورپی ممالک نے عمل نہیں کیا انھیں اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں بہت بڑا صبر کیا ، صبر جمیل کیا اور ایک سال تک یورپی ممالک کو موقع دیا کہ وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے مطابق اپنے وعدوں پر عمل کریں۔

یورپی ممالک نے وعدے کئے لیکن عمل نہیں کیا۔ ایک سال کے بعد جب ہم نے اپنے وعدوں پر عمل بتدریج کم کرنا شروع کیا ، ہم نے انھیں ایک ہفتہ ، ایک ماہ، دو ماہ کا موقع دیا لیکن انھوں نے اپنے وعدوں پر پھر بھی عمل نہیں کیا جس کے نتیجے میں ہم نے بھی اپنے وعدوں پر عمل روک دیا اور ہم نے ہمیشہ اس بات پر تاکید کی ہے کہ جب یورپی ممالک اپنے وعدوں پر عمل کریں گے ہم بھی اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے لئے واپس آجائیں گے۔

News Code 1905000

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =