بھارت کی کئی ریاستوں میں برڈ فلو پھیل گیا

بھارت کی کئی ریاستوں میں برڈ فلو پھیل گیا جس کے باعث متاثرہ ریاستوں میں ہزاروں کی تعداد میں مرغیوں کو تلف کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی کئی ریاستوں میں برڈ فلو پھیل گیا جس کے باعث متاثرہ ریاستوں میں ہزاروں کی تعداد میں مرغیوں کو تلف کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاستوں راجستھان، مدھیہ پردیش، کیرالہ اور ہماچل پردیش میں ہزاروں کی تعداد میں مرغیاں، بطخیں اور دیگر پرندوں کی ہلاکت کے بعد دو اقسام کے برڈ فلو کی روک تھام کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

برڈ فلو کی ان اقسام میں H5N1 اور H5N8 شامل ہیں جن کے جراثیم مختلف پرندوں کے ٹیسٹ کے نتائج میں سامنے آئے تھے۔

News Code 1904690

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =