چين میں تیل بردار جہاز کے کارگو جہازکے ساتھ  ٹکرانے سے 14 افراد لاپتہ

چین میں تیل لے جانے والا سمندری جہاز ، کارگو جہاز سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 14افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں تیل لے جانے والا سمندری جہاز کارگو جہاز سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 14افراد لاپتہ  ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ شنگھائی کے ساحل کے نزدیک پیش آیا، کارگو شپ سے ٹکرانے کے بعد تیل لے جانے والے جہاز میں آگ لگ گئی اور کارگو شپ ڈوب گیا۔ حادثے کے مقام پر جاری امدادی کارروائیوں میں 3 افراد کو بچالیا گیا جبکہ حادثے میں 14 افراد  لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

News Code 1902423

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =