متحدہ عرب امارات نے سیکڑوں پاکستانیوں کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا

متحدہ عرب امارات نے اجازت دینے کے باوجود پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کے ذریعہ آنے والے سیکڑوں پاکستانی مسافروں کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اجازت دینے کے باوجود پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کے ذریعہ آنے والے سیکڑوں پاکستانی مسافروں کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کے متحدہ عرب امارات جانے والے سیکڑوں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے اور متحدہ عرب امارات نے اجازت دینے کے باوجود مسافروں کو نہ آنے دیا۔

گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے اپنے ملک آمد سے قبل فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ (آئی سی اے) سے منظوری لینے کے عمل کو ختم کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی انتظامیہ نے ابو ظہبی ایئرپورٹ حکام سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا کہ آئی سی اے منظوری کو ختم کردیا گیا ہے اور ایسا کوئی مسئلہ نہیں تاہم امارات کے ہی امیگریشن حکام نے پی آئی اے کو تنبیہ کی کہ اگر ایسے مسافر آئے تو وہ انھیں ڈی پورٹ کرکے ایئر لائن کو جرمانہ کیا جائے گا۔

گزشتہ روز پی آئی اے کے 59 مسافر پشاور سے ابو ظہبی کی پرواز پر نہ جاسکے اور ائیر پورٹ پر ہی انتظار کررہے ہیں جبکہ اسلام آباد سے بھی ایک نجی ایئر لائن کے 83 مسافر ابوظہبی کی پرواز سے واپس اتارے گئے۔

News Code 1902247

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =