ترکی میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 41 افراد زخمی

ترکی کے صوبے سکاریہ میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 41 افراد زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صوبے سکاریہ میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 41 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ سکاریہ کے علاقے ہیندک میں موجود فیکٹری میں ہوا، زوردار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ،لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے ۔دھماکے کے وقت فیکٹری میں 150 سے 200 افراد کام کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت فیکٹری میں 10 ٹن آتش گیر مواد موجود تھا۔

News Code 1901347

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =