برطانیہ میں چاقو سے حملہ میں 3 افراد ہلاک

برطانیہ کے علاقے ریڈنگ میں چاقو سے حملے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ  کے علاقے ریڈنگ میں چاقو سے حملے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔  فوربری گارڈنز میں چاقو زنی کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گرفتار ملزم لیبیا کا شہری ہے، واقعہ کے بعد ایئر ایمبولینسوں نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ چاقو زنی کی وجہ اور ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

News Code 1901054

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =