انڈونیشیا میں شادی کی انوکھی تقریب/ مہمانوں کی آن لائن شرکت

انڈونیشیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث شادی کی انوکھی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمانوں اور میزبانوں نے آن لائن شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث شادی کی انوکھی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمانوں اور میزبانوں نے آن لائن شرکت کی۔  اطلاعات  کے مطابق انڈونیشیا میں محمد نور جامان اور اوجی لیستاری ویدیا نامی جوڑے نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔ کورونا وائرس کی وبا اور غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے شادی میں نوبیاہتا جوڑے کے خاندان کے صرف 8 افراد نے شرکت کی۔

اس شادی کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ تقریب میں مہمانوں نے آن لائن شرکت کی، رسومات کو ادا ہوتے ہوئے دیکھا اور دلہا و دلہن کو مبارکباد بھی دی۔ آن لائن شادی کی تقریب 40 منٹ جاری رہی۔ اںڈونیشیا میں سرکاری سطح پر تقریبات پر پابندی نہیں لیکن شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دلہا نے میڈیا کو بتایا کہ شادی کی تاریخ گزشتہ برس طے کی گئی تھی اور تیاریاں بھی کافی دن قبل ہی مکمل ہوگئی تھیں، بارات کے لیے 500 مہمانوں کی فہرست بنائی گئی تھی  لیکن کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے حالات یکسر تبدیل ہوگئے جس پر حالات بہتر ہونے تک ولیمہ مؤخر کردیا۔

News Code 1899375

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =