امریکہ اور چین کے درمیان ٹوئیٹر پر جنگ جاری

امریکی صدر ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ چینی حکام نے کورونا وائرس کے بارے میں مناسب احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی امریکہ کورونا وائرس کو چائنیزوائرس بھی قراردے رہا ہے جبکہ چین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس چین کے خلاف امریکی فوج کی سازش کا حصہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فیکس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ چینی حکام نے کورونا وائرس کے بارے میں مناسب احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی امریکہ کورونا وائرس کو چائنیزوائرس بھی قراردے رہا ہے جبکہ چین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس چین کے خلاف  امریکی فوج کی سازش کا حصہ ہے۔ گزشتہ روز امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پمپئو نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے چین پر الزام لگایا تھا کہ چین نے کورونا وائرس کے بارے میں مناسب احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں اور کئی " قیمتی دن برباد کیے" جن کی وجہ سے یہ وائرس پوری دنیا میں پھیلا اور آج اٹلی اس سے بدترین طور پر متاثر ہے۔ اس کے علاوہ  وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی " کورونا وائرس " چائنیز وائرسسے تعبیر کیا ہے جس پر چین کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ہوا چنیائنگ نے مائیک پمپئو کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے اپنی ٹویٹس میں لکھا کہ امریکی وزیرِ خارجہ سچ سے واقف ہوتے ہوئے بھی جھوٹ بولنا بند کریں کیونکہ عالمی ادارہ صحت نے بھی وائرس کی روک تھام کےلیے چین کے بروقت اقدامات کو سراہا ہے۔ بصورتِ دیگر اس کے متاثرین کی تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی تھی۔

امریکی حکام کی جانب سے چین اور دوسرے ممالک کےلیے 10 کروڑ ڈالر امداد پر امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے ٹویٹ کیا: " درحقیقت چین کو اس میں سے ایک ڈالر بھی نہیں ملا۔ لیکن کیا امریکہ نے عالمی ادارہ صحت کے واجبات ادا کردیئے ہیں؟" ذرائع کے مطابق ٹوئیٹر پر امریکہ کے چين پر حملوں اور چین کے جوابی حملوں کا سلسلہ جاری ہے دونوں ممالک کے خارجہ امور کے حکام کے ایکدوسرے پرلفظی حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ امریکی سرکاری ادارے " سینٹر فار ڈِزیز کنٹرول"(سی ڈی سی) کے اندازے کے مطابق امریکہ میں اس بار موسمی زکام سے 3 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں 22000 اموات بھی شامل ہیں۔ سی ڈی سی کے سربراہ نے تسلیم کیا ہے کہ ان میں سے کچھ اموات کووِڈ19 کی وجہ سے بھی ہوسکتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں شفاف اور درست معلومات سے واقف ہونا امریکی عوام کا حق بھی ہے اور ضرورت بھی۔

واضح رہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان سرد جنگ گزشتہ برس سے شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متعلق گزشتہ ہفتے چینی حکام نے الزام لگایا تھا کہ یہ وائرس امریکی فوجیوں سے ووہان میں منتقل ہوا، جس پر امریکہ نے چین سے شدید احتجاج کیا تھا۔

News Code 1898782

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =