پاکستان میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو ہلاک کردیا

پاکستان کے شہر ساہیوال میں شوہر نے معروف سٹیج اداکارہ روپ چوہدری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور پھر خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہم نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر ساہیوال میں شوہر نے معروف سٹیج اداکارہ روپ چوہدری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور پھر خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ ساہیوال کے فرینڈر تھیٹر میں پیش آیا جہاں میاں اور بیوی کے درمیان شو کے اختتام پر کسی بات پر جھگڑا ہواجوشدت اختیارکرگیا۔اس دوران شوہر نے روپ چوہدری کو قتل کیااور پھر خودکشی کرلی۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد تھیٹر کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ اصل حقائق سامنے لانے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

News Code 1898413

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =