چین میں کورونا وائرس سے مزید 118 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2247 ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مزید 118 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2247 ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے مزید 118 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2247 ہوگئی۔  899  نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 76700 ہوگئی۔ صرف صوبہ ہوبئی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 62 ہزارسے زائد ہے جب کہ 11 ہزار633 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

ادھر شنگھائی میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے پلازما تھراپی کا آزمائشی استعمال شروع کردیا گیا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت نے تھراپی کو بہترین علاج قراردیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے علاج کے لیے یہ بہترین دریافت ہے جس کے نتائج بھی حوصلہ افزا ہیں۔

News Code 1898017

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =