بلاول بھٹو زرداری نیب کے سامنے پیش ہوگئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری جے وی اوپل کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری جے وی اوپل کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔ بلاول بھٹو زرداری  نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہوگئے ہیں، ان کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ نیب راولپنڈی آفس کے باہر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ہے۔ نیب کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ بلاول پبلک آفس بیریئر نہیں تھے، بلاول اس وقت باہر تھے اور سیاسی سرگرمیاں چلا رہے تھے، بلاول بھٹو اس میں بینیفشری نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی دنیا کا سب سے بڑا مذاق بن چکا ہے، عمران خان قوم کو ٹرک کی نئی بتی نہ دکھائیں، ریکوڈک سے قرضہ اتارنے کی بات مضحکہ خیز ہے۔ اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نیب کے سوال ، سوال نہیں کسی کی خواہشیں ہیں، ہم نیب کے قانونی سوالوں کے جواب دینے کے پابند ہیں کسی کی خواہش کے نہیں، بلاول کو جس کیس میں بلایا گیا اس کا جواب ہم دے چکے ہیں، اب تو عدالتیں بھی نیب نیازی گٹھ جوڑ پر بات کر رہی ہیں، حکومت تیزی سے مقبولیت کھو چکی ہے، اس حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے، اب حکومت فاشسٹ رویہ اپنا رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری پر جعلی اکاؤنٹ سے اپنی ذاتی کمپنی کے لئے ایک ارب 22 کروڑ روپے نکلوانے کا الزام ہے، کمپنی کی آڈٹ رپورٹ میں ان کے دستخط موجود ہے تاہم بلاول بھٹو زرداری کا مؤقف ہے کہ اس وقت وہ چھوٹے تھے اور اس معاملے کا انہیں کوئی علم نہیں۔

News Code 1897807

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =