ادلب اور حلب کے اطراف میں  360 سے زائد دہشت گرد ہلاک

شامی فوج کے حلب اور ادلب صوبوں میں گذشتہ 11 دن سے جاری آپریشن کے دوران 360 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج کے حلب اور ادلب صوبوں میں گذشتہ 11 دن سے جاری آپریشن کے دوران 360 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حلب کے اطراف اور ادلب میں دہشت گردوں کو زبردست شکست کا سامنا ہے شامی فوج نے گذشتہ 11 دنوں کے دوران 368 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کاد عوی کیا ہے۔ شامی ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ شامی فوج کے آپریشن میں دہشت گردوں کو کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ شامی فوج نے 368 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہےجبکہ ادلب اور حلب میں 72 دیہاتوں کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

News Code 1897586

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =