امریکہ کے فضائی حملے میں افغان حزب اسلامی کے کمانڈر ہلاک

افغانستان میں امریکہ کے فضائی حملے میں کار میں سوار حزب اسلامی کے کمانڈر غلام ربانی اپنے اہل خانہ سمیت ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ افغانستان میں امریکہ کے فضائی حملے میں کار میں سوار حزب اسلامی کے کمانڈر غلام ربانی اپنے اہل خانہ سمیت ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی فضائیہ نے صوبے قندوز کے ضلع دشت آرچی میں ایک کار کو دھماکے سے اُڑا دیا، کار میں سوار ساتوں افراد موقع پر ہی  ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا نے دشت آرچی میں حزب اسلامی کی قیادت سے گفتگو کی جس میں قیادت نے کمانڈر غلام ربانی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں کار میں موجود کمانڈر کے خاندان کے 6 افراد بھی ہلاک ہوگئے۔

News Code 1897475

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =