جنوبی کوریا نے امریکہ کی درخواست مسترد کردی

جنوبی کوریا نے مشرق وسطی اور آبنائے ہرمزمیں فوج بھیجنے کی امریکہ کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یونہاپ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا نے مشرق وسطی اور آبنائے ہرمزمیں فوج بھیجنے کی امریکہ کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریاکے وزیر خارجہ کانگ کیونگ نے اراکین پارلیمنٹ سے گفتگو میں کہاکہ جنوبی کوریا امریکہ کا اتحادی ہے لیکن اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ہرمعاملے میں امریکہ کا ساتھ دیں گے۔آبنائے ہرمز بھی ان معاملات میں ہے جن میں ہم امریکہ کا ساتھ نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہابعض سیاسی مسائل بالخصوص مغربی ایشیاکے مسئلے میں سیؤل اور واشنگٹن کے نظریات ایک نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران سے جنوبی کوریاکے روابط ہمیشہ اچھے رہے ہیں اوراب بھی ہماری کوشش ہے کہ یہ روابط اسی طرح باقی رہیں۔

News Code 1896997

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =