رہبر معظم انقلاب اسلامی کا شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے گھرپر حضور

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای شہید میجرجنرل قاسم سلیمانی کی امریکہ کے مجرمانہ اور بزدلانہ ہوائی حملے میں شہادت کے بعد شہید کے گھر حاضر ہوئے اور شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور تعزیت پیش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای شہید میجرجنرل قاسم سلیمانی کی امریکہ کے مجرمانہ اور بزدلانہ ہوائی حملے میں شہادت کے بعد شہید کے گھر حاضر ہوئے اور شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور تعزیت پیش کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کوبہادر ، شجاع اور مخلص مجاہد قراردیتے ہوئے فرمایا: شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے سلسلے میں بارہا حملے کئے گئے لیکن اس کے باوجود وہ راہ خدا میں اپنے فرائض اور وظائف پر عمل پیرا رہے اور اپنے وظائف کے سلسلے میں انھیں موت کی کوئی پرواہ نہیں تھی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کو دنیا کے شقی ترین افراد یعنی امریکیوں نے درجہ شہادت پر فائز کیا۔ اور اللہ تعالی نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی عظیم مجاہدت کے صلہ اور پاداش میں انھیں شہادت کے شریں جام سے سیراب کیا اور شہادت اللہ تعالی کا عظیم اور گرانقدر تحفہ ہے۔ رہبر معظم نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم اور دنیا بھر کے مسلمان آپ کے والد بزرگ کی عظیم خدمات کے قدرداں ہیں اور انھیں ایران سمیت دنیا بھر میں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔  

News Code 1896732

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =