کابل میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔ ترجمان افغان وزارتِ داخلہ نصرت رحیمی کے مطابق دھماکہ صبح سویرے کابل کے علاقے قصبہ میں وزارتِ داخلہ کی عمارت کے قریب ہوا۔دھماکے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچاہے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

News Code 1895360

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =