مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی شہر بھوپال میں کشتی الٹنے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق مذہبی تقریب کے دوران کشتی الٹنے کا حادثہ پیش آیا،حادثے کے وقت کشتی میں 19 افراد سوار تھے ،جس میں سے 6 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پانی سے اب تک 12 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔
بھارتی شہر بھوپال میں کشتی الٹنے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے۔
News ID 1893736
آپ کا تبصرہ