20 اگست، 2019، 10:35 AM

سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی صنعا پر متعدد بار بمباری

سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی صنعا پر متعدد بار بمباری

یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے متعدد بار بمباری کی ہے جس ميں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے متعدد بار بمباری کی ہے جس ميں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے صنعا میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یمن کے ٹی وی چینل المسیرہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شہری آبادی پر 6 بار بمباری کی اور سعودی عرب کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ادھر یمنی فورسز نے قبائل نے بھی ایک کارروائی میں 5 سعودی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

News ID 1893081

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha