14 اگست، 2019، 9:50 AM

یمنی فورسز کا نجران میں سعودیہ کے فوجی ٹھکانے پر زلزال 1 میزائل سے حملہ

یمنی فورسز کا نجران میں سعودیہ کے فوجی ٹھکانے پر زلزال 1 میزائل سے حملہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں نجران کے علاقہ میں سعودیہ کے فوجی ٹھکانے پرزلزال 1 نامی میزائل داغا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں نجران کے علاقہ میں سعودیہ کے فوجی ٹھکانے پرزلزال 1 نامی میزائل داغا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے زلزال 1 میزائل سے نجران میں سعودی عرب کی فوجی چھاؤنی طیبہ الاسم کو نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فوج کے اس حملے میں سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق یمن کے خلاف سعودی عرب کے فوجی اتحاد میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے سعودی عرب کو یمن میں تاریخی شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

News ID 1892924

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha