12 اگست، 2019، 8:56 AM

سعودی عرب کے بادشاہ اور یمن کے مستعفی صدر کی ملاقات

سعودی عرب کے بادشاہ اور یمن کے مستعفی صدر کی ملاقات

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور یمن کے فراری اور مستعفی صدر عبدربہ منصور ہادی نے ریاض میں ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور یمن کے فراری اور مستعفی صدر عبدربہ منصور ہادی نے ریاض میں ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا، نیز عدن میں اتحادی فوج کے درمیان اختلافات کے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔  ذرائع کے مطابق عدن میں عبوری کونسل کے حامی فوجیوں نے منصور ہادی کے حامی فوجیوں سے تمام علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔ عبوری کونسل کو متحدہ امارات کی حمایت حاصل ہے جبکہ سعودی عرب فراری صدر منصور ہادی کے حامی فوجیوں کی حمایت کررہا ہے۔

News ID 1892877

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha