11 اگست، 2019، 8:15 PM

عدن میں سعودی اتحادی فوج کے درمیان لڑائی میں 40 فوجی ہلاک اور 260 زخمی

عدن میں سعودی اتحادی فوج کے درمیان لڑائی میں 40 فوجی ہلاک اور 260 زخمی

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن کے شہر عدن میں سعودی عرب کے اتحاد میں بہت بڑا شگاف پیدا ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کی آپسی لڑائی ميں اب تک 40 فوجی ہلاک اور 260 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن کے شہر عدن میں سعودی عرب کے اتحاد میں بہت بڑا شگاف پیدا ہوگیا ہے سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کی آپسی لڑائی ميں اب تک 40 فوجی ہلاک اور 260 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لڑائی سعودی عرب کے حامی فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کے حامی فوجیوں کے درمیان ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کے بیان کے مطابق لڑائی 8 اگست سے جاری ہے اور اس میں اب تک 40 افراد ہلاک اور 260 زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1892866

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha