11 اگست، 2019، 7:43 PM

ہمارے اتحادی نے ہمارا سر کاٹ دیا/ امارات کو مبارکباد ہو

ہمارے اتحادی نے ہمارا سر کاٹ دیا/ امارات کو مبارکباد ہو

یمن کے فراری صدر عبد ربہ منصور ہادی کی کابینہ کے وزیر داخلہ نے عدن کے بحران کے بارے میں سعودی عرب کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات ہمارا اتحاد تھا جس نے ہمارا سرکاٹ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے فراری صدر عبد ربہ منصور ہادی کی کابینہ کے وزیر داخلہ احمد المیسری نے عدن کے بحران کے بارے میں سعودی عرب کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات ہمارا اتحاد تھا جس نے ہمارا سرکاٹ دیا ہے اور سعودی عرب بھی عدن کے بحران پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ اس نے کہا کہ امارات نے ہم پر فتح حاصل کرلی ہے اور اس فتح پر ہم متحدہ عرب امارات کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ اس نے کہا کہ ہمارے اتحادی متحدہ عرب امارات نے ہمارا سر بری طرح قلم کردیا ہے۔

News ID 1892863

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha