11 اگست، 2019، 6:45 PM

سعودی عرب کی عدن میں معاشیق محل اور جبل حدید علاقہ پر بمباری

سعودی عرب کی عدن میں معاشیق محل اور جبل حدید علاقہ پر بمباری

سعودی عرب نے عدن میں امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کے معاشیق محل اور جبل حدید علاقہ پر شدید بمباری کی ہے، سعودی عرب اور امارات کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے عدن میں امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کے معاشیق محل اور جبل حدید علاقہ پر شدید بمباری کی ہے، سعودی عرب اور امارات کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے پمفلٹ بھی گرائے ہیں جن میں عبوری کونسل کے حامیوں فوجیوں سے کہا گیا ہے کہ انھوں نے جن علاقوں پر اور فوجی چھاؤنیوں پر قبضہ کیا ہے وہاں نکل جائیں۔ اس سے قبل عدن میں یمن کی عوبری کونسل نے اعلان کیا تھا کہ اس کے فوجیوں نے معاشیق محل پر قبضہ کرلیا ہے۔عدن میں قائم عبوری کونسل کو متحدہ عرب امارات کی حمایت حاصل ہے۔

News ID 1892857

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha