سعودی عرب نے الجزیرہ کے 2 صحافیوں کو گرفتار کرلیا

صحافیوں کی غیر سرحدی تنظیم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے قطرکے سرکاری ٹی وی چینل الجزیرہ کے 2 صحافیوں کو گرفتار کررکھا ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صحافیوں کی غیر سرحدی تنظیم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے قطرکے سرکاری  ٹی وی چینل الجزیرہ کے 2 صحافیوں کو گرفتار کررکھا ہے۔ صحافیوں کی تنظیم کے مطابق مروان المریسی جون 2018 اور عبدالرحمن  فرحانہ فروری کے مہینے سے سعودی عرب میں لاپتہ ہیں ۔ صحافیوں کی تنظیم کے مطابق معلوم نہیں کہ  سعودی عرب نے قطری ٹی وی چینل کے 2 صحافیوں کو کہاں قید  کررکھا ہے۔قطری صحافی کی بیوی کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر نے کہا ہے کہ وہ ابھی زندہ ہیں۔

News Code 1890711

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =