سوڈان کے انقلابیوں نے متحدہ عرب امارات کی امداد کو ٹھکرا دیا

سوڈان میں عوامی مظاہرین نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ فوجی حکومت کو مسترد کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی امداد کو بھی ٹھکرا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے قطر کے اخبار الشرق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان میں عوامی مظاہرین نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ فوجی حکومت کو مسترد کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی امداد کو بھی ٹھکرا دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سوڈان کے مظاہرین اور انقلابی عوام ملک میں سول حکومت کے نفاذ کا مطالبہ کررہے ہیں ، سوڈان کے انقلابیوں نے یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں نہتے یمنی شہریوں کے قتل عام میں ملوث سوڈانی فوج کو بھی واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سوڈانی انقلابیوں نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے دی جانے والی امداد کو بھی رد کردیا ہے۔

News Code 1889893

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =