مہر خبررسان ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ میر پور خاص میں کار اور رکشے کے درمیان تصادم میں 3 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق حادثہ دس میل اسٹاپ کے قریب ہوا ،جس میں2افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو افراد نے دم توڑ دیا جبکہ دو بچوں اور ایک خاتون سمیت چھ افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
پاکستان کے علاقہ میر پور خاص میں کار اور رکشے کے درمیان تصادم میں 3 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1889888
آپ کا تبصرہ