رہبر معظم کی گمیشان میں کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کو" شہید خدمت" شمار کرنے سے موافقت

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے موافقت کی ہے کہ گمیشان میں امداد رسانی کے موقع پر کشتی الٹنے کےحادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو" شہید خدمت" شمار کیا جائے اس حادثے میں بعض اہلسنت برادران امداد کے دوران جاں بحق ہوگئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے موافقت کی ہے کہ گمیشان میں امداد رسانی کے موقع پر کشتی  الٹنے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو" شہید خدمت" شمار کیا جائے اس حادثے میں بعض اہلسنت برادران امداد کے دوران جاں بحق ہوگئے تھے۔

صوبہ گلستان میں نمائندہ ولی فقیہ  نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو گمیشان میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو " شہید خدمت " شمار کرنے کی درخواست کی تھی۔ جسے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے منظور کرلیا ہے۔واضح رہے کہ دو ہفتہ قبل گمیشان میں امداد رسانی کے دوران  کشتی الٹنے کے حادثے  میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

News Code 1889680

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =